امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سعودی عرب پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو مشرق وسطیٰ کے اپنے پہلے دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو مشرق وسطیٰ کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

دارالحکومت ریاض میں امریکی ہم منصب کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات
میں دونوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو کی گئی.

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پیر کے روز ریاض پہنچےجو ان کے 13 سے 18 فروری تک یورپ اور مشرق وسطیٰ کے دورے کا حصہ ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles