
سینیٹ میں سیاسی جماعتوں کوپرامن جلسےمنعقد کرانے کی اجازت سے متعلق قرارداد منظورکرلی گئی ، سینیٹرہدایت اللہ نے کہا وہ احتجاجی جلسہ نہیں بلکہ اے این پی قائدین کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پرامن جلسہ چاہتے تھے،اپوزیشن اراکین نے فلورنہ ملنے پرایوان میں احتجاج بھی کیا۔
سینیٹرشیری رحمان کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس منعقد ہوا، شبلی فرازنے قرارداد پیش کی اورکہا کہ ملک میں کہیں بھی پرامن جلسہ ہو تواجازت دی جانی چاہئے، پرامن جلسہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے۔
وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ یہ پنجاب حکومت کا معاملہ ہے ہم صوبائی حکومت کومجبورنہیں کرسکتے اس مسودہ کو آئین اور قانون سے مشروط کیا جائے۔
شبلی فرازنے وزیرقانون کی تجویزمسترد کرتے ہوئے کہاکہ یہ اے این پی کے سینیٹرہدایت اللہ کا تیارکردہ متن ہے ، سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ وہ احتجاجی جلسہ نہیں بلکہ اے این پی قائدین کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پرامن جلسہ چاہتے تھے، شبلی فرازنے قرارداد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
ایوان میں پیش کردہ انکم ٹیکس ترمیمی بل پرتجاویزپیرتک طلب کرلی گئیں، تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام ترمیمی، روک تھام ٹریفیکنگ ان پرسنزترمیمی اورایمیگریشن آرڈنینس1979 میں مزید ترمیم کے بلز بھی مںظورکرلیے گئے۔
سینیٹ میں صحافیوں کے تحفظ سے متعلق بل پرقائمہ کمیٹی اطلاعات کی رپورٹ ایوان میں پیش کی گئی۔ چئیرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات بیرسٹرعلی ظفر نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔
علی ظفر نے کہا کہ یہ بل صحافیوں کے تحفظ سے متعلق ہے، اس بل کی منظوری جلد کی جائے۔
{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>
فلور نہ ملنے پر اپوزیشن کے اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے کورم کی نشاندہی کردی ، کورم نامکمل نکلنے پر اجلاس پیرتک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔