
راولپنڈی تھانہ بنی کے علاقہ میں کم سن گھریلو ملازمہ پرتشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث میاں بیوی کو تحویل میں لے لیا گیا، جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
لاہور: 14 سالہ گھریلو ملازم پر مالکان کا تشدد، حساس اعضاء کاٹ دئے
ابتدائی تحقیقات کے مطابق تشدد کا واقعہ 4/5 روز قبل پیش آیا جبکہ بچی کو آج اسپتال لایا گیا، متاثرہ بچی کی حالت تشویشناک ہے جس کاعلاج جاری ہے۔
اڈیالہ جیل کا حوالاتی دل کی تکلیف کے باعث دم توڑ گیا
پولیس ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ 12 سالہ بچی کے والد کی وفات ہوچکی ہے، واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا جائے گا۔