تین ملکی سیریز؛ پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کو331رنزکاہدف

**لاہورمییں تین ملکی سیریزکے پہلے میچ میں پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ جاری ہے، پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو331رنزکاہدف دے دیا۔

نوتعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں سہ ملکی سیریز کا پاک کیویزپہلا میچ جاری ہے۔ پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو331رنزکاہدف دیا، نیوزی لینڈ نے6وکٹوں پر330رنز اسکورکیے۔

گلین فلپس نے 72گیندوں پرجارحانہ سنچری داغ دی جبکہ ڈیرل مچل نے81 اور ولیمسن نے58رنزبنائے۔ شاہین آفریدی نے تین، ابراراحمد نے دو وکٹیں لیں۔

نیوزی لینڈ کی چھٹی وکٹ 254کے اسکورپرگری۔ بریسویل 31رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 200 کے اسکورپرگری، ڈیرل مچل 81رنز بناکر ابرار احمد کا شکار بنے۔

فاسٹ بالرحارث رؤف پیر کی انجری میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد اوور کے دوران میدان سے باہر چلے گئے۔

نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 39کے اسکورپرگری، ابراراحمد نے رچن ریوندرا کو 25رنز پر آؤٹ کیا۔ شاہین آفریدی نے ول ینگ کو 4رنز پرآؤٹ کیا۔

مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ کوشش ہے پہلے بیٹنگ کرکے بڑا اسکور کریں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles