پی ٹی آئی کا یومِ سیاہ اور احتجاج، کارکنان اور رہنماؤں کی پکڑ دھکڑ شروع


بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اعلان پر آج یومِ سیاہ منایا جارہا ہے، اس حوالے سے مرکزی جلسہ صوابی میں ہو رہا ہے، جبکہ قیادت کی جانب سے دیگر شہروں میں بھی احتجاج اور ریلیاں نکالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جس پر حکومتی ادارے حرکت میں آگئے ہیں اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
ملتان میں پی ٹی آئی کا احتجاج، مہر بانو قریشی گرفتار
ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈر دلیر مہار کو بھی حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو پل چھٹہ مخدوم رشید سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ احتجاجی ریلی کی قیادت کر رہے تھے۔
آج کا یوم سیاہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، علی امین گنڈاپور
اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، پی ٹی آئی کے یوم سیاہ پر کریک ڈاؤن
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے یوم سیاہ کے اعلان کے بعد پولیس نے سیکورٹی سخت کردی ہے۔ سری نگر ہائی وے پر تین خصوصی ناکے قائم کیے گئے ہیں، جبکہ داخلی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے اور جڑواں شہروں سے صوابی جانے والے قافلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>

مظفرآباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج، رہنما گرفتار
مظفرآباد میں آزادی چوک پر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا، تاہم پولیس نے مظاہرین کو مظاہرہ کرنے سے روک دیا اور متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والوں میں پی ٹی آئی رہنما خواجہ فاروق اور سابق وزیر محمد حنیف اعوان بھی شامل ہیں۔
ملک بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ پارٹی رہنماؤں نے ان گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles