
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے آج رہا کیے جانے والے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کردیئے گئے ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق اسرائیل آج 3 یرغمالیوں کے بدلے 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق 3 اسرائیلی قیدی ایلی شارابی، لیوی اور اوہد بن آمی کے نام اسرائیل کو بھجوا دیئے گئے۔
ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پر حماس اور فلسطینیوں کا سخت ردعمل
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 15 اسرائیلی اور 5 تھائی باشندوں کے بدلے اب تک 300 فلسطینیوں کو رہا کیا گیا ہے۔
رہا ہونیوالے حماس قیدیوں کو پاکستان سمیت اسلامی ممالک بھیجنے کا منصوبہ، انڈونیشیا نے انکار کردیا
واضح رہے کہ اسرائیل حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ 19 جنوری سے نافذ ہے اور مرحلہ وار قیدیوں کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔