بلاک بسٹر فلم “استری 2” کا حصہ بننے کے باوجود شخصیت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، راجکمار راؤ

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار راجکمار راؤ نے کہا ہے کہ بڑی بلاک بسٹر فلم استری 2  کا حصہ بننے کے باوجود ان کی شخصیت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار راجکمار راؤ نے بتایا کہ وہ اتنے بے وقوف نہیں کہ اپنے پروڈیوسرز پر مالی بوجھ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ پیسہ ان کے کام کا محض ایک ضمنی فائدہ ہے، بلاک بسٹر فلم استری 2 کیلئے 5 کروڑ معاوضہ لینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑی بلاک بسٹر فلم کا حصہ بننے کے باوجود ان کی شخصیت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

راجکمار راؤ نے کہا کہ پیسہ میرے جنون اور جذبے کا ایک دوسرا پہلو ہے، لیکن میری خواہش ہے کہ میں زندگی بھر ایسے کردار ادا کروں جو مجھے اور دوسروں کو حیران کریں اور مجھے چیلنجز قبول کرنے کا موقع دیں۔

واضح رہے کہ استری 2 کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ فلم نے بھارت میں کمائی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 874 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے جبکہ راجکمار نے 6 کروڑ روپے اور ان کی ساتھی اداکارہ شردھا کپور کو 5 کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles