پاکستان میں گدھے کے گوشت کی باقاعدہ پیداوار شروع، سلاٹر ہاؤس قائم


** گوادرمیں گدھوں کیلئے سلاٹر ہاؤس قائم کردیا گیا، پیداوار بھی بڑھ گئی، قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت خوراک و تحفظ کے حکام کا انکشاف**
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تحفظ خوراک کا اجلاس چیئرمیں قائمہ کمیٹی کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں وزارت تحفظ خوراک کے حکام نے بتایا کہ گوادر میں گدھوں کا سلاٹر ہاؤس قائم کردیا گیا ہے اور اس سے پیداوار بھی شروع ہو گئی ہے۔
حکام نے اجلاس کو مزید بتایا کہ بتایا کہ چین کے ساتھ گدھے کی کھال اور ہڈیوں سے متعلق معاہدہ ہوا ہے، گودار میں چینی کمپنی یہ کام کرے گی۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی نے وزارت خوراک و تحفظ کے حکام سے پوچھا کہ زندہ گدھوں کو چین ایکسپورٹ کیوں نہیں کرتے، جس پر حکام وزارت خوراک و تحفظ نے بتایا کہ زندہ گدھوں کی ایکسپورٹ مشکل کام ہے، ملک کے دوسرے حصوں میں بھی گدھوں کے سلاٹر ہاؤس کیلئے درخواستیں آرہی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ نئی چینی کمپنیوں سے گدھوں کے سلاٹر ہاؤس سے متعلق بات چیت چل رہی ہے۔
رکن کمیٹی رانا محمد حیات نے کہا کہ پاکستان میں گدھوں کا استعمال کم ہو رہا ہے، لوڈر رکشوں نے جگہ لے لی ہے، اچھی نسل کے گدھوں کی بریڈنگ ہونی چاہیے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles