کرک میں پولیس چوکی پر شرپسندوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید 6 زخمی


خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں رات گئے بہادر خیل پولیس اسٹیشن پر شرپسندوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور چھ زخمی ہوگئے۔
شہید ہونے والوں میں ڈرائیور نقیب اور عدنان شامل ہیں، جبکہ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کے مطابق حملہ آوروں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی پر وہ فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles