وویک اوبرائے کا اپنے والد کو مہنگی ترین گاڑی کا تحفہ

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وویک اوبرائے نے اپنے والد کو مہنگی ترین گاڑی کا تحفہ دے دیا۔

حال ہی میں معروف اداکار وویک اوبرائے نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے والدین اور اہلیہ کے ہمراہ نئی کار میں سیر کرنے کی ویڈیو شیئر کی۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں وویک اوبرائے گاڑی کی چابی اپنے والدین کو دیتے نظر آئے اور بعد میں انہیں سیر کرواتے ہوئے دکھائی دیے۔

ویڈیو کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ’کامیابی مختلف شکلوں اور انداز میں آتی ہے، آج یہ اس طرح نظر آرہی ہے، خاندان کے ساتھ زندگی کے خاص لمحات منانے پر بے حد شکر گزار ہوں‘۔

 رپورٹس کے مطابق رولز رائس کلینن بلیک بیج کی قیمت اس وقت تقریباً 12.25 کروڑ روپے ہے۔

یاد رہے کہ وویک گاڑیوں کے شوقین ہیں ان کی کلیکشن میں لیمبورگینی ایونٹادور اور نیلے رنگ کی فسکر جیسی قیمتی گاڑیاں شامل ہیں جس کے بعد رولز رائس کلینن بلیک بیج اس کلیکشن میں شاندار اضافہ ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles