
سویڈن کے شہراوربروکےکیمپس ریسبرگسکا میں فائرنگ کے واقعےمیں پانچ افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے چارافراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
غیرملکی خبررسان ایجنسی کے مطابق یہ حملہ سٹاک ہوم سے تقریباً 200 کلومیٹردور وستھاگاکےعلاقے میں پیش آیا۔ حکام نے شہریوں کو خبردارکیا ہے کہ خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ پولیس نے عوام کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔
پولیس رپورٹس کےمطابق فائرنگ کا واقعہ دوپہرایک بجے کے قریب پیش آیا۔ اسکول کے کچھ حصوں کو خالی کرایا جبکہ دیگر طلبا اورعملے نے قریبی عمارتوں میں پناہ لی۔
پولیس نے ابھی تک حملے میں ملوث مشتبہ شخص یا مشتبہ افراد کی شناخت کی تصدیق نہیں کی ہے۔
وزیرانصاف گنرسٹرومرنے اس واقعے کوانتہائی سنگین قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
گنرسٹرومر کا کہنا ہے کہ پولیس آپریشن اب بھی جاری ہے اورحکام نے مزید خطرات کےامکان کومسترد نہیں کیا۔