چیمپئنز ٹرافی کاپاکستان میں دوسراسفرشیخوپورہ سےشروع ہوگیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں دوسرا سفرشیخوپورہ سے شروع ہو گیا۔ ٹرافی کواگلےچودہ روزمیں دس شہروں میں نمائش کےلئے رکھا جائے گا۔

چیمپئنزٹرافی کا رنگا رنگ میلہ سجنے میں چند دن باقی ہیں، ایونٹ کی ٹرافی نے 14 روز کے لیے پاکستان پہنچ کر شیخوپورہ سے سفرشروع کردیا۔

تاریخی ہرن مینارکمپلیکس میں ٹرافی کی نمائش کی گئی بعد میں ٹرافی کی فیصل آباد میں بھی رونمائی کی گئی۔

دوسرے مرحلے میں ٹرافی کو بہاولپور، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور کوئٹہ لے جایا جائے گا۔

آئی سی سی چیمپئن ٹرافی 8 فروری کو سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پاک نیوزی لینڈ افتتاحی میچ کے دوران نئے قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں بھی نظرآئے گی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles