
خیرپور میں ٹریفک حادثے میں 2 بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے، موٹرسائیکل سے گرنے والوں کو ٹریکٹر نے روند ڈالا، کراچی میں دندناتے ڈمپرز نے ایک اور جان لے لی۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل چنگچی رکشے سے ٹکرا کر گر گئی، جسے پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹریکٹر نے کچل دیا۔
کراچی اور خیرپور میں ٹریفک حادثات،7افراد جاں بحق
پنجاب اور سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے دادن لاشاری اور جاگن لاشاری کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب کراچی میں دندناتے ڈمپرز نے ایک اورشہری کی جان لے لی، سائٹ ایریا میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے فیکٹری ورکر جاں بحق ہوگیا، جبکہ ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا۔
علاوہ ازیں شیخوپورہ میں ڈمپر کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔