لڑکے کی محبت میں آئی امریکی خاتون سے بلڈنگ کے مکین پریشان، حکومت سے بڑا مطالبہ


کراچی کے 19 سالہ لڑکے کی محبت میں مبتلا ہوکرامریکہ سے کراچی آئی امریکی خاتون نے گارڈن میں لڑکے کے اپارٹیمنٹ کے نیچے ڈیرے ڈال دیئے۔ لڑکا گھر میں تالہ لگا کر فیملی سمیت غائب ہوگیا ہے۔
پولیس اہلکار رات بھر خاتون کے ساتھ موجود رہے، جبکہ بلڈنگ کے مکین صورتحال سے پریشان ہوگئے حکومت سے جلد اس مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی خاتون نے پہلے امریکہ جانے سے انکار کیا اور پھر ایئرپورٹ سے گارڈن میں نوجوان کی بلڈنگ کے نیچے پہنچ گئی جہاں شہری بھی بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔
اس معاملے میں پولیس کی بھی دوڑیں لگ گئیں، پولیس خاتون کوسمجھا بجھا کر وہاں سے لیکر گئی لیکن چند گھنٹوں بعد خاتون دوبارہ وہیں آگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ عمارت کے مکین بھی صورتحال سے پریشان ہوکر کہتے ہیں کہ وہ لڑکا تو فیملی کے ساتھ غائب ہے لیکن بلڈنگ والوں کو پریشانی ہورہی ہے انتظامیہ اس مسئلے کو جلد حل کرے۔
امریکا سے بے وفا عاشق کی تلاش میں آنے والی خاتون کراچی پولیس کیلئے دردِ سر بن گئی
رات گزرنے کے بعد دن نکل آیا مگر امریکی خاتون بلڈنگ میں ہی موجود ہے اور اس کی حفاظت پر دو لیڈی پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔ یونین نے اہل محلہ کے شغل میلے سے بچنے کے لیے بلڈنگ کا مرکزی دروازہ بند کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اونیجا نامی امریکی خاتون نے فلیٹس کی پارکنگ میں گزشتہ شام سے دھرنا دے رکھا تھا، خاتون نے 20 ہزار ڈالر اور پاکستانی شہریت کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
یہ بھی یاد رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنس کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوئی تھی اور سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا دو بچوں کی ماں 11 اکتوبر کو کراچی پہنچی تھی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles