واشنگٹن: چھوٹا طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں جاگرا

کینساس سے آنے والا چھوٹا طیارہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو ہوا میں ٹکرانے کے بعد واشنگٹن میں دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث ریگن ایئرپورٹ پر تمام پروازیں روک دی گئیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طیارے میں 60 مسافر اورعملے کے 4 ارکان سوار تھے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے کے بارے میں صدر ٹرمپ کو آگاہ کر دیا گیا۔ امریکی حکام کی جانب سے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی نیوز چینل پر پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے گفتگو میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حادثے کے بارے میں رپورٹ کردیا گیا ہے۔

دنیا کا جدید ترین امریکی جنگی طیارہ ایف 35 تباہ

واشنگٹن میں پولیس نے کہا کہ وہ دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر دریائے پوٹومیک میں ہونے والے حادثے کی تفتیش کر رہے ہیں۔

امریکی فیڈرل ایویشن اتھارٹی کے مطابق پی ایس اے ائیرلائنز Bombardier اور علاقائی جیٹ سیکورسکی H-60 ​​ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر آخری حادثہ 13 جنوری 1982 کو پیش آیا تھا جب ایئر فلوریڈا کی فلائٹ نے ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور ایک پل سے ٹکرا کر دریائے پوٹومیک میں جا گری تھی۔ رپورٹ کے مطابق حادثے میں 78 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles